عالمی خبریں

ہزاروں فلسطینیوں کا احتجاج

اپریل 6, 2018 < 1 min

ہزاروں فلسطینیوں کا احتجاج

Reading Time: < 1 minute

فلسطین میں جمعہ کے روز ہزاروں شہری اسرائیل کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر امریکا نے کہا ہے کہ فلسطینی پرامن احتجاج کریں اور غزہ اور اسرائیل کی سرحد سے 500 میٹر دور رہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران اسرائیلی سرحد کے قریب فائرنگ سے 19 فلسطینیوں کو فوج قتل کر دیا تھا ۔

امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کو سرحد سے دور رہنے کا بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفیر جیسن گرینبلیٹ نے دیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مظاہرے کرنے والے رہنماؤں سے استدعا کرتا ہے کہ وہ سب کو صاف صاف بتا دیں کہ احتجاج پرامن ہو اور کسی قسم کے تشدد سے اجتناب کریں ۔

بی بی سی کے مطابق سفیر جیسن گرینبلیٹ نے کہا کہ ’مظاہرین غزہ اور اسرائیل کی سرحد کے قریب 500 میٹر کے بفر زون سے باہر رہیں اور کسی بھی صورت میں سرحد کے قریب نہ جائیں۔ ہم ان رہنماؤں اور مظاہرین کی مذمت کرتے ہیں جو مظاہرین بشمول بچوں کے کو سرحد کی قریب جانے کا کہتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ وہ زخمی یا ہلاک ہو سکتے ہیں ۔‘

اس سے قبل اسرائیل نے تنبیہہ کی ہے کہ فائر کرنے کے احکامات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ اسرائیلی اخبار ہیرٹز کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے مطابق سرحد پر پانچ مقامات پر 50 ہزار فلسطینی مظاہرین متوقع ہیں ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ پانچ مقامات پر اسرائیلی فوجی اور سنائیپرز پوزیشن سنبھالیں گے ۔

دوسری جانب مظاہروں کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ کم لوگوں پر مشتمل مظاہرین کے گروہ کو سرحد کے قریب جانے اور پتھراؤ یا ٹائر جلانے سے روکیں گے ۔ فلسطینی مظاہرین کا منصوبہ ہے کہ وہ ٹائر جلائیں گے تاکہ اسرائیلی فوجیوں کو مظاہرین نظر نہ آئیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے