پاکستان پاکستان24

این اے 120 کا فیصلہ محفوظ

اپریل 6, 2018 < 1 min

این اے 120 کا فیصلہ محفوظ

Reading Time: < 1 minute

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 میں جعلی ووٹوں کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے _

جسٹس امین الدین نے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ این اے 120 میں 28 ہزارجعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے،قومی ادارے نادرا نے بھی جعلی ووٹوں کااعتراف کیا ہے ۔

درخواست گزار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ این اے120میں جعلی ووٹوں سے کلثوم نواز کو جتوایا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ 28 ہزار ووٹوں کو منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے اور کلثوم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعددرخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ این اے 120 سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازنے کامیاب حاصل کی تھی ،وہ بیماری کی وجہ سے لندن میں زیرعلاج ہیںجبکہ مریم نواز نے اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلائی تھی اور کلثوم نواز نے حلقے سے واضح اکثریت حاصل کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے