مشرف غداری: خصوصی عدالت مکمل
Reading Time: < 1 minuteپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل مکمل ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اکبر خصوصی عدالت کے رکن نامزد کیے گئے ہیں _
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی خصوصی عدالت کے سربراہ نامزد کیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزارت قانون کے خط پر نامزدگیوں کی منظوری دی، وزارت قانون نامزدگیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریگی،
واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کے بعد خصوصی عدالت غیرفعال ہوگئی تھی _
Array