ایمنسٹی اسکیم قانون بن گیا
صدر مملکت ممنون حسین نے ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس کے مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے _
ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس اجراء کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں، ایمنسٹی سکیم کا اعلان گزشتہ دنوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا،
اسکیم کے تحت بیرون ملک سرمایہ اور اثاثے دو فیصد ٹیکس ادا کرنے پر پاکستان لائے جا سکتے ہیں، جبکہ ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن والے شہریوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے آف شور کمپنیاں رکھنے والے بھی اسکیم سے مستفید ہو سکیں گے، ایمنسٹی سکیم کے تحت بارہ سے چوبیس لاکھ سالانہ آمدن پر پانچ فیصد چوبیس سے اڑتالیس لاکھ سالانہ آمدن پر دس فیصد اور اڑتالیس لاکھ سالانہ سے زائد آمدن پر پندرہ فیصد ٹیکس عائد ہو گا، ایمنسٹی اسکیم سے تیس جون دوہزار اٹھارہ تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے_

