اداکارہ کا کپڑے اتار کر احتجاج
Reading Time: < 1 minuteانڈیا میں فلم اداکارہ سری ریڈی نے سڑک پر کپڑے اتار کر احتجاج کیا ہے ۔ پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکاروں کی جانب سے کام کے بدلے جنسی تعلقات کے مطالبے کے خلاف نیم برہنہ ہو کر احتجاج کرنے والی اداکارہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سری ریڈی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں اس جنگ میں بے بس ہوں، میرا درد کسی کو نظر نہیں آتا اس لیے مجھے ایسا یہ سب کرنا پڑا ۔ سری ریڈی نے الزام عائد کیا کہ تیلگو فلم انڈسٹری کے با اثر پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکار خواتین سے فلموں میں کام کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ تاہم جب پولیس نے گرفتاری کے بعد ان سے مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو نامزد کرنے کیلئے کہا تو انہوں نے کسی بھی شخص کے خلاف شکایت درج کرانے سے معذرت کر لی ۔
سری ریڈی نے کہا کہ ان کا یہ احتجاج تیلگو فلم انڈسٹری میں رائج ‘کاسٹنگ کوچ’ کے نظام کے خلاف ہے ۔ حیدر آباد میں احتجاج کے بعد اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ برہنہ احتجاج کرنے پر اس لیے مجبور ہوئیں کیونکہ کوئی بھی ان کی بات سن نہیں رہا ۔ سری ریڈی نے مقامی ٹی وی چینل پر پریزنٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انھوں نے پانچ سال بعد فلموں میں کام کرنا شروع کیا ۔