پاکستان پاکستان24

ہر بڑے آدمی کو کمر درد کیوں؟ چیف جسٹس

اپریل 17, 2018

ہر بڑے آدمی کو کمر درد کیوں؟ چیف جسٹس

جیو نیوز  کی تنخواہ عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا میر شکیل الرحمٰن تشریف لائے ہیں،

حامد میر نے کہا کہ پیغام دیدیا تھا لیکن مجھے نظر نہیں آئے، جیو نیوز کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو کمر میں تکلیف ہے، میر شکیل الرحمٰن بیرون ملک ہیں، میر شکیل الرحمٰن نے واپس آنے کے لیے وقت مانگا ہے،

چیف جسٹس نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو کل لے آئیں، چیف جسٹس نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کل تشریف لائیں گے ان کی فلم بھی کل چلائیں گے،

چیف جسٹس نے کہا کہ ہر بڑے بندے کو کمر کا مسئلہ ہو جاتا ہے، میر شکیل الرحمٰن کل تشریف لائیں،

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے بھی عدالت میں کمر درد کا کہا تھا _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے