پاکستان

میر شکیل کو نوٹس کریں گے، چیف جسٹس

اپریل 18, 2018 < 1 min

میر شکیل کو نوٹس کریں گے، چیف جسٹس

Reading Time: < 1 minute

جیونیوز میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر میرشکیل کو عدالت نے طلب کر رکھا ہے تاہم وہ پیش نہ ہوئے _ عدالت نے آج کے حکم میں لکھا ہے کہ یہ افسوسناک ہے کہ میر شکیل عدالت پیش نہ ہوئے، جیو جنگ ملازمین کوتنخواہیں کیوں ادا نہیں ہوئیں، میرشکیل نے تین مرتبہ التوا کی درخواست کی_

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدالت کے باہر میر شکیل ججز کےلئے بیہودہ کا لفظ استعمال کرتے ہیں، کلچر کو درست کرنا ہوگا، میر شکیل آئے تو ویڈیو چلائیں گے_

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معلوم ہونا چاہیے عدلیہ کااحترام کیا ہے، مناسب تنقید دنیا میں ہوتی ہے، عدلیہ کو بے ہودہ نہیں کہا جاتا، میر شکیل آئے تو وہ ویڈیو چلائیں گے _ جیو کے وکیل بابر ستار نے کہا کہ میر شکیل ملک سے باہر ہیں _ چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت کا نوٹس کریں گے، عدالت کا حکم ہے انھیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا_

وکیل نے کہا کہ میر ابراہیم موجود ہیں، میر شکیل کے پاس چینل کا کوئی عہدہ نہیں ہے _ چیف جسٹس نے کہا کہ میر شکیل بیمار ہیں تو اگلے ہفتے آ جائیں، میرشکیل جنگ گروپ کے مالک ہیں، سب جانتے ہیں کہ چینل میر شکیل کا ہے، ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا کریں _

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر تنخواہ نہ دی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے، جنوری کے بعد تنخواہ ادا نہیں کی گئی _

عدالت نے سماعت پیر تین مئی تک ملتوی کردی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے