صحافی حسینہ مس رشیا بن گئی
Reading Time: < 1 minuteصحافت کے شعبے میں نام روشن کرنے والی حسینہ نے مثالی خوبصورتی اور دلکشی کے ذریعے سر پر مس رشیا کا تاج سجا لیا ہے _
روسی دارالحکومت ماسکو میں50 کے قریب پری چہرہ حسیناؤں کا میلہ لگا تھا۔خواہش تھی تو سب حسیناؤں کی یہی تھی کہ کسی طرح مس رشیا کا تاج سر کی زینت بن جائے
ان دراز قد اور خوبصورت دوشیزاؤں کے مقابلے میں18 برس کی جولیا پولی اچیہینا نے سب کو متاثرکیا اور جب ان کا نام پکارا گیا تو وہ خوشی نہال ہوگئیں۔
جولیا صحافت کے شعبے سے وابستہ ہوکر میڈیا میں آنےکا ارادہ رکھتی ہیں ۔ جبکہ ان کا تعلق روسی شہر چیبوکسیری سے بتایا جاتا ہے ۔
جولیا کو اس اعزاز کے ساتھ ساتھ 48 ہزار ڈالر اور چم چماتی نئی گاڑی بھی پیش کی گئی ہے۔
Array