پاکستان پاکستان24

جیو کن شرائط پر آزاد ہوا

اپریل 19, 2018 < 1 min

جیو کن شرائط پر آزاد ہوا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سب سے بڑے ٹی وی چینل جیو نیوز کی نشریات کئی اہم کیبل آپریٹرز نے بحال کر دی ہیں ۔ یہ دعوی برطانوی خبر رساں ادارے نے کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جیو کی انتظامیہ نے فوجی حکام سے مذاکرات کیے اور سیاسی خبریں فوج کی مرضی کے مطابق چلانے پر آمادگی ظاہر کی جس کے بعد نشریات بحال کی گئیں ۔

جیو نیوز میں کام کرنے والے کارکنوں کے حوالے سے برطانوی نیوز ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ نئی پالیسی کے مطابق اب فوج، عدلیہ پر تنقید نہیں ہوگی اور نواز شریف کی احتساب عدالت ٹرائل کی خبر بھی اس طرح نہیں نشر کی جائے گی جس سے یہ تاثر ابھرے کہ ان کے خلاف مقدمہ ہارا جا رہا ہے یا نواز شریف اور اس کے بچے معصوم اور بے گناہ ہیں ۔

پاکستان ۲۴ کے ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں اور فوجی حکام کے دباو پر جنگ گروپ اور جیو سے وابستہ کئی صحافیوں کو انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر تبصرے کرنے سے بھی منع کیا ہے اور کئی سینئر کالم نویسوں کے مضامین بھی شائع کرنے سے معذرت کی گئی ہے جن میں بابر ستار اور مشرف زیدی شامل ہیں ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے