چیف جسٹس مینٹل ہسپتال پہنچ گئے
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں مینٹل ہسپتال کا دورہ کیا ہے _ انہوں نے ہسپتال کے کچن کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے ناقص نظام پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا_
ہسپتال کے درجنوں ملازمین نے چیف جسٹس کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کی ملازمت کو مستقل کیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا _ چیف جسٹس بعد ازاں سروسز اسپتال بھی گئے اور مریضوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکام کو ہدایت کی _
چیف جسٹس ثاقب نثار آج لاہور میں اہم مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں اور عدالت کے باہر سینکڑوں افراد درخواستیں لے کر کھڑے ہیں_

