پاکستان24 عالمی خبریں

شہری، پولیس اور صحافی مارے گئے

اپریل 30, 2018 < 1 min

شہری، پولیس اور صحافی مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں چھ صحافی، چار اہلکار اور 21 شہری مارے گئے ہیں ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مارے جانے والوں میں ان کے چیف فوٹو گرافر شاہ مری بھی شامل ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح کابل کے علاقے شش درک میں ایک موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے بم دھماکہ کیا ۔ جب جائے حادثہ پر کئی افراد اور صحافی جمع ہو گئے تو اس کے 15 منٹ بعد دوسرا دھماکہ کیا گیا ۔ کہا جا رہا ہے کہ دوسرا دھماکہ صحافیوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا ۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چھ صحافی اور چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 45 افراد زخمی بھی ہیں ۔ ششدرک ضلع میں افغانستان کی وزارت دفاع، انٹیلی جنس سروس اور نیٹو کا احاطہ بھی تھا ۔ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے