مریم نواز کی پریس کانفرنس
Reading Time: < 1 minuteپنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو سبق سکھانے کے لئے مجھے مقدمے میں گھسیٹا گیا۔ میرا قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اپنا جواب میڈیا کے سامنے پڑھ کر سناتی ہوں، کہا کہ ایک سو ستائیس سوالات کے جوابات دئیے ۔ مریم نواز نے کہا کہ جانتی ہوں مجھ پر مقدمہ کیوں بنایا گیا؟ کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی ماں سے کیوں دور رکھا جارہا ہے؟ ۔۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا قصور یہ ہےکہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، مجھے نوازشریف کی کمزوری بنایا گیا۔ لیکن میں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوں_
مریم نواز نے کہا کہ جے آئی ٹی نے میرے خلاف مقدمے بنائے، سپریم کورٹ کے پہلے فیصلے میں میرا ذکر نہیں تھا _
Array