سینیٹر مرزا آفریدی نااہل قرار
الیکشن کمیشن نے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نااہل قرار دے دیا ہے ۔ کمیشن کے مطابق مرزا محمد آفریدی کو واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر نااہل قرار دیا گیا ۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مرزا محمد آفریدی نے سترہ لاکھ روپے سوشل سیکورٹی کو جمع نہیں کرائے
الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے مرزا محمد آفریدی کو سینیٹ سے نااہل قرار دیا، مرزا محمد آفریدی فاٹا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے ۔

