دہشت گرد حملے میں تین جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteافغانستان کے ساتھ سرحد پار سے دہشتگردوں نے شوال کے علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھرپور اور بروقت جوابی کاروائی کرتے ھوئے حملے کو ناکام بنا دیا اور جوابی کارروائی کے نتیجے میں پانچ دہشتگرد ہلاک ھوگئے _

فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں تین فوجی جوان شہید ھوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان حوالدار افتخار ، سپاہی آفتاب، اور سپاہی عثمان شہید ہوئے _

Array