نگران وزیراعظم ارب پتی ہیں
Reading Time: < 1 minuteنگران وزیراعظم ناصرالملک اربوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔ جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی پاکستان کے ساتھ ساتھ بیوی کے نام پر بیرون ملک بھی جائیدادیں ہیں ۔۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعظم ناصر الملک نے اثاثوں کی تفصیل جمع کرا دی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ناصر المک کے نام پر پاکستان میں 14 جائیدایں موجود ہیں۔ سوات میں آٹھ مختلف جگہوں اور پشاور کی اراضی والد کی جانب سے گفٹ ظاہر کی گئی۔ ان کے پاس ایک کنال کا رہائشی پلاٹ، ڈی 12 اسلام آباد اور ایک کنال کا پلاٹ جی 14 میں ہے۔انکے بحریہ انکلیو اسلام آباد میں دو کنال کے پلاٹ کی قیمت 1 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے۔۔ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک اپارٹمنٹ بھی انکی ملکیت ہےجس کی قیمت 2 کروڑ 20 لاکھ ہے۔۔زیر تعمیر اسٹیٹیوشن اپارٹمنٹ اراضی کی قیمت 4 کروڑ 33 لاکھ سے زائد ہے۔۔ نگران وزیراعظم کی اہلیہ کے نام بیرون ملک جائیداد سنگا پور اور لندن میں ہے۔۔اہلیہ کی سنگا پور جائیداد کی مالیت سات لاکھ چودہ ہزار ڈالر سے زائد جبکہ لندن جائیداد کی مالیت دو لاکھ بہتر ہزار آٹھ سو پچاس پاؤنڈ ہے۔۔ اہلیہ کے نام سے انویسٹمنٹ 722،590 ڈالر مالیت کی ہے۔۔
نگران وزیراعظم ہونڈا سوک 2012 ماڈل کی کار کے مالک ہیں جس کی مالیت10لاکھ روپے ہے۔۔ٹویوٹا کرولا 2012 کی مالیت اڑتالیس لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے ۔اکتیس لاکھ روپے کے زیورات اور 65 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر ہے بھی ہے ان کے پاس مختلف بینکوں کے اکاونٹس میں 10 کروڑ 25 لاکھ سے زائد کی رقم موجود ہے،