جرنیل احتساب عدالت میں پیش
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف کے بعد سابق جرنیل بھی پیش ہوگئے جن کے خلاف لاہور میں ریلوے کی زمین غیرقانونی طور پر گالف کلب کو دینے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ تاہم عدالت نے مختصر سماعت کے بعد مقدمہ 3 اگست تک ملتوی کر دیا ہے ۔
جج محمد بشیر کی عدالت میں کرپشن ریفرنس میں جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی اور جنرل ریٹائرڈ سعید الظفر پیش ہوئے ۔ دیگر ملزمان میں میجر جنرل ریٹائرڈ حامد بٹ، ریٹائرڈ بریگیڈئر اختر اقبال اور سابق جی ایم ریلوے بھی پیش ہوئے ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ تین ملزمان بیرون ملک ہیں ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہداہت کی ۔

