ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجرز کیلئے فیصلہ
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ہونے والے ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کو 90 روز میں پوسٹنگ آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے عارضی تعیناتیاں نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ کوئی بھی نئی ریگولرائزیشن پالیسی جاری کرنے سے بھی روک دیا ۔
فیصلہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشمتل ڈویژن بینچ نے جاری کیا،72صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ مستقل ملازمین کے لیے تمام وزارتیں اور ڈویژن 90روز میں جوائننگ آرڈر جاری کریں،ایسے ملازمین کی مستقلی ان کے نوٹیفکیشن \جوائننگ آرڈر کی تاریخ سے تصور ہوگی،وزیر کیڈ 90روز میں گریڈ 1-15 کے ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری لیں،گریڈ سولہ سے اوپر کے پراجیکٹ کے ملازمین کے کیسز ایف پی ایس سی کو بھجوانے جبکہ گریڈ1-15کے پراجیکٹ ملازمین کو چھ ماہ میں مستقل کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نیتمام ایڈہاک ملازمین کے کیسزبھی ایف پی ایس سی بھجوانے کا حکم دیا ہے،عدالت نے تفصیلی فیصلہ میں کہا ہے کہ ایڈہاک ملازمین سے متعلق مستقلی کے لیے ایف پی ایس سی چھ ماہ میں ٹیسٹ ،انٹرویو یا براہ راست رائے دے،پراجیکٹ ختم ہونے کی صورت میں ملازمین مستقل نہیں ہوں گے،آئندہ ملازمتوں میں اضافی نمبر دیں،عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ آئندہ کوئی بھی نئی ریگولرائزیشن پالیسی جاری نہ کی جائے کیونکہ 2008,2011,2016کی ریگولرایزیشن پالیسز نے کنٹریکٹ وڈیلی ویجزکا مسئلہ حل نہیں کیا،وفاقی حکومت کو پالیسی کی بجائے ملازمین مستقلی کے لیے صوبائی حکومتوں کی طرز پرقانون میں تبدیلی کرنا چاہیے ،وفاقی حکومت کنٹریکٹ وڈیلی ویجزملازمین کو مستقل کرنے میں کردار ادا نہیں کر سکی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ عارضی تعیناتیاں کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔