شاہد خاقان کو الیکشن لڑنے کی اجازت
Reading Time: < 1 minuteلاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 57 مری/راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا شاہد خاقان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دیا ہے ۔
یاد رہے کہ تین دن قبل الیکشن ٹریبونل کے جج عباد الرحمان لودھی نے شاہد خاقان اور فواد چودھری کو نااہل قرار دیا تھا جس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کی گئی تھیں ۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز فواد چودھری کے خلاف فیصلے کو بھی معطل کر دیا تھا ۔
Array