ن لیگ کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت
Reading Time: < 1 minuteسپريم کورٹ نے اين اے 66 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال اظہر کياني کو اليکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔
وکیل نے کہا کہ بلال کياني نے دوہري شہريت ترک کرنے کي درخواست دے رکھی ہے ۔
چيف جسٹس نے بلال کیانی کے وکیل قمر افضل سے کہا کہ ميں آپ کو بتا دوں اس نے اليکشن نہيں لڑنا۔ وکیل نے کہا کہ ہم نے اليکشن لڑنا ہے اور بہت زور سے لڑنا ہے ۔
دوہری شہريت چھوڑنے اور سرٹفکيکٹ ملنے کا تعين فيصلے ميں کريں گے ،عدالت
اليکشن ميں کاميابي کا نتيجہ عدالت کے فيصلے سے مشروط ہو گا سپريم کورٹ
بلال کياني کے کاغذات نامزدگی ہائی کورٹ نے مسترد کيے تھے
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کہا جاتا ہے سپریم کورٹ متنازع ہوتا جارہا ہے، سپریم کورٹ اگر متنازع ہوتا جارہا ہے پھر آتے ہی کیوں ہیں ۔
Array