شیخ رشید کو واک اوور دینے سے انکار
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 60 سے الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے اور شیخ رشید کی اپیل مسترد کر دی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں انتخاب اس وقت ملتوی کیا جب ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی کو تین دن قبل عدالتی حکم پر جیل میں ڈال دیا گیا تھا ۔
لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں شیخ رشید کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ واک اوور نہیں دے سکتے، شیخ رشید آپ چاہتے ہیں کہ حنیف عباسی نہ ہو اور آپ جیت جائیں ۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کو گزشتہ دنوں شیخ رشید کے حلقے میں ایک اسپتال کے دورے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی کی الیکشن مہم نہیں چلا رہے ۔
Array