مولانا اور فوجی ترجمان کی وضاحت
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان نے دشمن کو شکست دینے کے آرمی چیف کے بیان کی وضاحت طلب کی اور کہا کہ الیکشن کے دن دشمن قوتوں کو شکست دینے سے کیا مطلب تھا؟ ووٹ سے دشمن قوت کو شکست کیسی دی جاتی ہے یہ سوال ہے جس کی وضاحت کی جائے ۔
فوج کے ترجمان نے مولانا فضل الرحمان کی پریس ٹاک کے فورا بعد وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے ۔ الیکشن میں دشمن کو شکست کے آرمی چیف کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا بیان واضح اور الیکشن سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والی دشمن قوتوں سے متعلق تھا، دشمن قوتوں نے الیکشن مہم کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی تھی، اسی پر آرمی چیف نے کہا تھا پاکستانیوں نے ووٹ کے لیئے باہر نکل کر ان دشمن طاقتوں کو شکست دی ۔ ترجمان کے مطابق مولانا نے مذکورہ بیان کو سمجھے بغیر اپنی مرضی کا مطلب نکال لیا
ترجمان کے مطابق آرمی چیف کے بیان میں مخاطب انتخابات میں ہارنے والی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ دہشت گرد تھے، آرمی چیف کا بیان صرف اور صرف الیکشن کے پرامن انعقاد کے حوالے سے تھا ۔

