اپنا ووٹ نہیں مگر جیت گیا
Reading Time: < 1 minuteہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے کامیاب قرار دیئے گئے امیدوار احمد علی پر افغان شہری ہونے کا الزام ہے ۔ احمد علی کوئٹہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے ۔
احمد علی نے 5117 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس سے قبل نادرا نے احمد علی کا شناختی کارڈ بلاک کیا تھا اور ریٹر نگ آفیسر نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے ۔
الیکشن ٹریبونل نے اپیل پر انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی مشروط اجازت دی تھی۔ ٹربیونل کی جانب سے احمد علی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ 3 ماہ کے اندر شناختی کارڈ پیش کرے اور اس وقت تک ٹر یبونل کے فیصلے کا انتظار ہے ۔ احمد علی کے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ وہ خود کو ووٹ بھی نہیں دے سکے ۔
الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ احمد علی نے ہزارہ ڈیموکر یٹک پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے، ٹریبونل کے فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا ۔