عمران خان کا زرداری سے مصافحہ
سابق صدر آصف زرداری اور ان کے بیٹے بلاول بھٹو نے بھی قومی اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھایا ہے مگر سب سے زیادہ جس تصویر پر سوشل میڈیا میں بحث کی جا رہی ہے وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور آصف زرداری کی تصویر ہے ۔
قومی اسمبلی میں کئے گئے اس مصافحے کی تصویر میں آصف زرداری اپنی روایتی مسکراہٹ لئے ہوئے ہیں جبکہ عمران خان فوٹو گرافر کو دیکھ رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے سرگرم کارکنوں کو اس تصویر میں ٹیگ کر کے پوچھا جا رہا ہے کہ ‘تین ہزار کروڑ’ والے چور سے ہاتھ ملا کر کیسے لگا؟

