پاکستان

جے آئی ٹی عدالت نے بنائی تھی، چودھری نثار

اگست 15, 2018

جے آئی ٹی عدالت نے بنائی تھی، چودھری نثار

چیف جسٹس ثاقب نثار کے وضاحتی ریمارکس کے بعد جے آئی ٹی پر چودھری نثار کا بیان بھی آ گیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی عدلیہ کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر تشکیل دی گئی ۔

چوہدری نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ رجسٹرار نے آئی ایس آئی اور ایم آئی سے خود رابطہ کیا، رجسٹرار نے فوجی افسران کے نام مانگے تھے، چوہدری نثار کے بیان کے مطابق جے آئی ٹی میں فوجی افسران کی شمولیت اسی فیصلے کا حصہ تھی، جے آئی ٹی میں فوجی افسران کی شمولیت میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ جے آئی ٹی تشکیل میں حکومتی شخصیت یا وزارت شامل نہیں تھی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے