قومی اسمبلی کے ۱۱ حلقوں میں الیکشن
Reading Time: < 1 minuteالیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں پولنگ ہوگی ۔ قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے ۔
این اے 35،این اے 53 ،این اے 56،این اے 60، این اے 63،این اے 65،این اے 69 ، این اے 103،این اے 124،این اے 131،این اے 243 میں بھی ضمنی انتخاب ہو گا ۔
پنجاب اسمبلی کے 13،خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 9 ،سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 2،2 حلقوں میں پولنگ ہو گی ۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی3،پی پی 27،پی پی 87، پی پی 103 ،پی پی 118 ، پی پی 165،164 ، پی پی 201،پی پی 222،پی پی 261 ، پی پی 272 ،پی پی 292 اور پی پی 296 میں پولنگ ہو گی ۔
خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 3،پی کے 7،پی کے 44، پی کے 53، پی کے 61 ،پی کے 64 ،پی کے 78 ،پی کے 97 اور 99 میں پولنگ ہو گی ۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87 اور پی ایس 30 میں ضمنی انتخاب ہو گا ۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 اور پی بی 40 میں ضمنی انتخاب ہو گا ۔