عمران خان وزیراعظم منتخب
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو قومی اسمبلی میں قائد ایوان منتخب کر لیا گیا ہے ۔ ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے تھا، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے اس انتخاب میں حصہ نہیں لیا ۔
عمران خان نے اس انتخاب میں 176 ووٹ حاصل کئے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹ لئے ۔ اس موقع پر ن لیگ کے ارکان نے اسمبلی میں ووٹ چور نامنظور کے نعرے لگائے اور شور شرابہ کیا ۔
عمران خان کل صبح ایوان صدر میں بطور وزیراعظم حلف اٹھائیں گے ۔
Array