شکیل آفریدی ساہیوال جیل منتقل
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی جیل میں رات گئے پراسرار سرگرمیوں کا نتیجہ سامنے آ گیا ۔ ایبٹ اباد آپریشن کے مرکزی کردارشکیل آفریدی کو اڈیالہ سے ساہیوال جیل منتقل کر دیا گیا ۔
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں آج صبح ساہیوال جیل منتقل کیا گیا ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر امریکی سی آئی اے کی معاونت،اسامہ بن لادن کی مخبری کا الزام ہے اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کو عدالت نے 33 سال قید کی سزادی سنا رکھی ہے ۔
Array