فوجی ترجمان نے قبائل کے دعوے کو جھٹلا دیا
Reading Time: < 1 minuteڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کر کے وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ پر مؤقف دیا ہے ۔
ترجمان نے کہا ہے کہ حقائق جاننے کے لئے انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، کسی بھی قسم کے کورٹ مارشل کی یقین دہانی نہیں کرا سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ وائس آف امریکہ، ڈیوہ ریڈیو نے اپنی غلط اور من گھڑت رپوٹٹنگ کی روایت برقرار رکھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرستان کے عوام پرامن اور امن برقرار رکھنے کی روایات برقرار رکھنا جانتے ہیں ۔
Array