پنکی پیرنی نے پولیس افسر تبدیل کرا دیا
Reading Time: < 1 minuteعمران خان کی اہلیہ بشری المعروف پنکی پیرنی نے اپنے سابق شوہر خاور مانیکا سے معافی نہ مانگنے پر پاکپتن کے ضلعی پولیس افسر رضوان گوندل کو تبدیل کرا دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ۲۳ اگست کی رات ایک بجے خاور مانیکا کی کار کو ناکے پر روکنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے اشارہ کیا جس کی انہوں نے پروا نہ کی ۔ بعد ازاں تعاقب کر کے روکا گیا تو مبینہ طور پر خاور مانیکا نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیراعلی نے پولیس کے اعلی افسر کو خاور مانیکا کے ڈرے پر جا کر معافی مانگنے کیلئے کہا لیکن اس نے انکار کر دیا جس کے بعد اس کے ٹرانسفر کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔
Array