انصافی حکومت تصویر سے خوفزدہ
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے وزیراطلاعات فواد چودھری نے پنجاب کے وزیراعلی سے راولپنڈی اڈیالہ جیل سے نوازشریف کی حنیف عباسی کے ساتھ تصویر کی انکوائری کیلئے کہا ہے جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے ۔
انکوائری کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز، اور اے آئی جی جوڈیشل ملک صفدر نواز شامل ہیں،کمیٹی کل اڈیالہ پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
ذرائع آئی جی آفس کے مطابق تصویر نوازشریف کی ضمانت کے بعد کی ہے اور جیل کے اندر کی نہیں ۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ حنیف عباسی یا کسی بھی قیدی کو دفتر بلا سکتا ہے جبکہ رہائی پر مٹھائی کا آنا معمول کی بات ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ صرف موبائل کیمرے کے سپرنٹنڈنٹ آفس تک جانے کی انکوائری کی جائے گی ۔
Array