انٹرویو پر دہشت گردی کا مقدمہ
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے شیعہ رہنما فیصل رضا عابدی کے ویب ٹی وی انٹرویو پر ان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں بھی مقدمہ درج کرایا ہے ۔ مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ فیصل عابدی نے ویب ٹی وی نیا پاکستان کے مارننگ شو میں عدالت کی تضحیک اور تحقیر کی ہے ۔
یاد رہے کہ فیصل عابدی کے چینل ۵ کے ٹاک شو میں انٹرویو پر ان کے خلاف پہلے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ زیر سماعت ہے جہاں پہلی پیشی میں ان کے وکیل نے پی سی او ججوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا ۔ جس کے چار ماہ گزرنے کے بعد بھی ان کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا ۔
وہ ویڈیو کلپ جس پر فیصل عابدی کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔
E7E59D6A-5ED9-4A82-81FC-9329572A3529
Array