ویئر ہاؤس پر چھاپے میں مہنگی گاڑیاں برآمد
Reading Time: < 1 minuteراولپنڈی میں کسٹم انٹیلی جنس نے روات کے قریب نجی ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارا ہے جہاں سے قطر ایمبیسی کی نمبر پلیٹ لگی بیس گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی ملکیت ثابت کرنے کے لئے قطر ایمبیسی سے رابطہ کرلیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ قطر ایمبیسی کا عملہ گاڑیوں کے ملکیتی کاغذات لیکر ویئر ہاؤس پہنچے گا جہاں گاڑیوں کے ملکیتی کاغذات کا کسٹم ریکارڈ سے موازنہ کیا جائے گا ۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ ویئر ہاؤس سابق سینیٹر سیف الرحمن کی ملکیت بتایا جاتا ہے ۔
Array