ملاقات کے بعد نواز شریف کی تشویش
سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھائی اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق ملاقات میں احتساب عدالت کے مقدمات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔
اسلام آباد کے منسٹر انکلیو میں ہونے والی ملاقات میں دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے سے خیریت دریافت ک،ملاقات میں احتساب عدالت کیسز اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ نواز شریف نے شہباز شریف سے ان کی حالیہ طبی رپورٹ بارے دریافت کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کی حالیہ رپورٹس میں کینسر کی علامات پر اظہار تشویش کیا۔ ملاقات میں نیب کیسز اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حکومت کی سو روزہ کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔

