باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے ۵ جاں بحق
بنوں کے علاقے عمل خیل ڈومیل میں باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی۔ بارات میں شامل گاڑی میں سوار لوگوں میں سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔
گاڑی میں سوار دیگر 13 افراد جن میں بچے بھی شامل ہیں زخمی ہوگئے ہیں ۔ مرنےوالوں کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

