ہائیکورٹ نے شاہد مسعود کی ضمانت مسترد کر دی
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
ڈاکٹر شاہد مسعود سرکاری ٹی وی میں بطور منیجنگ ڈائریکٹر کرپشن کے الزام میں اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں ۔ اس سے قبل ایف آئی اے عدالت بھی ان کی ضمانت مسترد کر چکی ہے تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود شاہد مسعود کے خلاف مقدمے کا چالان پیش نہیں کیا جا سکا۔
Array