پاکستان

برسوں بعد نیئر بخاری کے قبضے ختم

جنوری 6, 2019 < 1 min

برسوں بعد نیئر بخاری کے قبضے ختم

Reading Time: < 1 minute

قائداعظم یونیورسٹی کی اراضی واگزار کرانے کےلیے آپریشن شروع ہوگیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے ملازمین رکاوٹ بنےلیکن انتظامیہ پیچھے نہیں ہٹی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کہتے ہیں آپریشن 4 روز تک جاری رہے گا ۔

سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ 200 پولیس اہلکارقائداعظم یونیورسٹی کی اراضی واگزار کرانے پہنچے۔اسی اراضی پرسابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کا گھر بھی ہے۔

سرکاری اراضی خالی کرانے کےلیے انتظامیہ نے پہلے اشتہار بھی دیا۔نفری موقع پر پہنچی اور مشینری سے شیڈ گرائے گئے تو نیئر بخاری کے ملازمین سی ڈی اے اورانتظامیہ کے اہلکاروں سے الجھ پڑے۔

صورتحال بگڑتی دیکھ کرسی ڈی اے کو کچھ دیر کےلیے آپریشن روکنا پڑا۔ اسی دوران مقامی لوگ بھی مزاحمت پر اتر آئے جس پر یونین کونسل کوٹ ہتھیال کے وائس چیئرمین اعجاز عباسی سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ 60 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ چھڑانا ہے۔آپریشن 4 روز تک جاری رہے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے