ختم ہوتی ملازمتیں اور گھٹتے مائیک
اسلام آباد میں ٹی وی چینلز اور اخبارات کے مالکان کی جانب سے ملازمین کو برطرف کرنے کے جواب میں صحافی تنظیموں نے پریس کانفرسز سے مختلف چینلز کے مائیک ہٹانے شروع کر دیے ہیں ۔
اسی دوران یہ خبر بھی سامنے آ رہی ہے کہ میڈیا مالکان نے وزیراعظم عمران سے ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جب وزیراعظم نے میڈیا مالکان سے کہا کہ کارکنوں کی برطرفی پر احتجاج ہو رہا ہے جس سے حکومت کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ سارے چینلز کے پچاس فیصد ملازمین کی چھانٹی کریں گے ۔
اس صورتحال میں کیا پریس کانفرنسز سے چینلز کے مائیک ہٹانا کارکنوں کی ملازمتیں بچانے کی واحد حکمت عملی ہے اس بارے میں صحافی تنظمیں خاموش ہیں ۔

