پاکستان24 متفرق خبریں

یہ بندوق کس لئے؟

فروری 1, 2019

یہ بندوق کس لئے؟

پاکستان کی قومی ائر لائن پی آئی اے بدترین خسارے کا شکار ہے اور اس کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے روز نت نئے تجربات کئے جاتے ہیں ۔

پی آئی اے کی بحالی کا تازہ ٹھیکہ ائر مارشل ارشد ملک کو دیا گیا ہے جو اب چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں ۔

ارشد ملک کی پی آئی اے اسٹاف سے خطاب کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں ان کے ساتھ کھڑے ایک صاحب نے بھاری بندوق/ سب مشین گن تھامی ہوئی ہے ۔

سوٹ میں ملبوس بندوق بردار کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ پی آئی اے کے ہیومن ریسورس اور انتظامیہ کے سربراہ ونگ کمانڈر کامران انجم ہیں ۔

ٹوئٹر پر صحافیوں اور عام صارفین نے اس تصویر پر دلچسپ تبصرے کئے ہیں ۔ ایک صارف لکھا ہے کہ پی آئی اے کو اب بندوق کے زور پر چلایا جائے گا ۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں ایچ آر اور ایڈمن کیلئے یونیورسٹیوں سے اسی شعبے میں ڈگری یافتہ لوگوں کو ہائر کیا جاتا ہے مگر جب ایک ایف اے پاس کو لگایا جائے گا تو وہ بندوق ہی تھامے رکھے گا کیونکہ اس کا تجربہ اسی میں ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے