خواجہ برادران جیل بھیج دیے گئے
لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لیے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔
لاہور میں احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت کی ۔ قومی احتساب بیورو نیب نے ملزمان خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیش کیا ۔
نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیب کو ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے، اس لئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کا اضافہ کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

