بلاول کی نظرثانی درخواست
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی ہے ۔ بلاول نے نیب کو مزید تحقیقات سے روکنے کی استدعا اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کو بھی غیرقانونی قرار دیا ہے ۔
سپریم کورٹ میں بلاول بھٹو کی جانب سے نظرثانی درخواست خالد جاوید خان ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ نظرثانی درخواست تین نکات پر مشتمل ہے۔
نظرثانی میں موقف اپنایا گیا ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ اپیل میں جے آئی ٹی کی تشکیل کو بھی چیلنج کیا گیا ہے اور موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلاول بھٹو کا نام جے آئی ٹی سے نہیں نکالا گیا۔

