عالمی خبریں

افغان خفیہ ایجنسی کا دعوی

فروری 11, 2019 < 1 min

افغان خفیہ ایجنسی کا دعوی

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے حقانی نیٹ ورک کے 3 سرگرم رکن گرفتار کر لئے ہیں ۔ این ڈی ایس کے مطابق تینوں گرفتار دہشتگرد زنمبک چوک کابل میں بارود سے بھرے ٹرک دھماکے میں ملوث ہیں ۔

افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق صوبہ میدان وردک سے ہے ۔ این ڈی ایس کے حکام کا کہنا ہے کہ حقانی گروپ کے گرفتار کارکنوں نے ابتدائی تفتیش میں ٹرک دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے، تینوں گرفتار ملزم کئی دیگر دہشتگردی واقعات میں ملوث رہے ۔

این ڈی ایس کے مطابق سنہ دو ہزار سترہ کے کابل ٹرک دھماکے میں 80 سے زائد شہری جان سے گئے جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں ملوث 8 سہولت کار پہلے ہی گرفتار ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے