پاکستان

ولی عہد کی آمد میں تاخیر، شہری پریشان

فروری 16, 2019 < 1 min

ولی عہد کی آمد میں تاخیر، شہری پریشان

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی حکومت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے لیے غیر معمولی تیاریاں کی ہیں تاہم اب وہ ایک دن کی تاخیر سے اسلام آباد میں اتریں گے ۔ اس دوران اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری سڑکیں بند ہونے سے پریشان ہیں ۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایک روز کی تاخیر کی وجہ دونوں ملکوں کی جانب سے سرکاری طور پر نہیں بتائی گئی ۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک پریس ریلیز میں سعودی ولی عہد کے دورے میں تاخیر کا اعلان کیا ہے تاہم اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17 اور 18 فروری کو پاکستان کے دورے پر ہوں گے اور یہ کہ ان کی آمد پر طے شدہ پروگرامز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ اس قبل جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو 16 فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان آنا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ دونوں شہروں کی مختلف شاہراہوں کو کئی مقامات سے سیکورٹی کی وجہ سے بند کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں پریشانی کا سامنا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے