پاکستان24 متفرق خبریں

میری جان یا صوفیہ صدیقی؟ گرفتار

فروری 16, 2019

میری جان یا صوفیہ صدیقی؟ گرفتار

پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ایک ایسی خاتون کو شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک پارک سے گرفتار کیا ہے جس کا الزام ہے کہ خاوند اس سے جسم فروشی کراتا ہے ۔

تھانہ شالیمار پولیس کے پاس درج کرائے گئے مقدمے میں خاتون نے بتایا ہے کہ اس کا اصل نام میری دختر سلیم جان ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ ”18 سال قبل عبدالرؤف شیخ نامی شخص مجھے اغوا کر کے لایا اور میرا جعلی شناختی کارڈ صوفیہ صدیقی کے نام سے بنوایا،-

خاتون کے مطابق شوہر اس سے جسم فروشی کا دھندہ کراتا ہے اور اسی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا ۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون دو بچیوں کی ماں ہے جس نے ایف الیون کے علاقے میں شور شرابہ کیا جب اس کے ساتھ شوہر نے مارپیٹ کی تھی ۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ صوفیہ اور اس کا شوہر مل کر شہریوں کو لوٹتے ہیں اور دونوں کے خلاف کراچی میں کئی مقدمات درج ہیں ۔

صوفیہ اور عبدالرؤف شیخ کے خلاف درج مقدمات

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے