راولپنڈی پولیس پر فائرنگ، ایک جاں بحق
یاسر حکیم
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پولیس چوکی پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک رہ گیر بھی شام ہے جنھیں بے نظیر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صادق آباد چوک میں پیش آیا جہاں حملہ اور ملزم نے دونوں ہاتھوں میں اٹھائے پستول سے چوکی پر موجود اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ڈیوٹی پر موجود دو سب انسپکٹر، تین کانسٹیبل اور راہگیر زخمی ہو گئے جنھیں بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا ۔
اسپتال میں کانسٹیبل زعفران دوران علاج دم توڑ گیا،جبکہ رہگیر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق واقع میں زخمی دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے جن کا آپریشن جاری ہے، جبکہ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
شہید کانسٹیبل کی لاش پوسٹمارٹم کےلئیے ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی ہے جس کی نماز جنازہ جمعہ کی صبح دس بجے پولیس لائنز میں ادا کی جائے گی ۔
تدفین شہید کانسٹیبل زعفران کے آبائی علاقہ بھنگالی گجراں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔

