پاکستان24 متفرق خبریں

فرار کیوں ہونے دیا، مار کیوں نہیں گرایا؟

فروری 26, 2019

فرار کیوں ہونے دیا، مار کیوں نہیں گرایا؟

عفت حسن رضوی

پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے نصف شب ہوئے حملے کے بارے میں علی الصبح ٹوئٹر کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی فضائیہ کے کئی طیاروں نے پاکستان کے علاقے مظفرآباد سیکٹر سے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، جو کہ تین سے چار میل دور تک پرواز کرتے رہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بھارتی طیارے واپسی کی جلدی میں اپنے طیاروں کا پے لوڈ پاکستانی علاقے بالاکوٹ میں گرا کر چلے گئے ۔

واضح رہے کہ یہاں پے لوڈ سے آئی ایس پی آر کی مراد ایمیونیشن یا آسان الفاظ میں بارودی مواد ہے۔


پاکستان کے عوام نے جیسے ہی اپنے دن کا آغاز کیا تو انہیں بھارت طیاروں کی آمد کی خبر کا سرپرائز ملا، ٹوئٹر کے پاکستانی صارفین کی اکثریت یہ وضاحت مانگ رہی ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کس بالاکوٹ کی نشاندہی کی ، آیا یہ صوبہ خیبر پختونخواہ کا پہاڑی علاقہ بالاکوٹ ہے یا پھر پونچھ سیکٹر کا علاقہ بالاکوٹ ؟
جبکہ لائن آف کنٹرول سے بالاکوٹ کا فاصلہ کئی کلومیٹر بنتا ہے۔


طلعت حسین کا ٹویٹ


ٹوئٹر صارفین پوچھ رہے ہیں کہ بھارتی طیارے اتنا اندر تک آنے کے باوجود با آسانی واپس چلے گئے، پاکستانی فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو جواب کیوں نہ دیا۔


سوال کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے جواب کا سوچے گا نہیں بلکہ فوری جواب دے گا۔

پاکستانی فوج کے ترجمان کا ٹویٹ


دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی طیاروں کی آمد سے کوئی عمارت کو نقصان پہنچا نہ ہی کوئی ہلاکت ہوئی ہے تاہم اس معاملے کی مزید تکنیکی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

مبشر زیدی کا ٹویٹ


آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے