پاکستان میں خوشی کی ریلیاں
عابد خورشید
پاکستان ائیر فورس کی جانب سے انڈیا کے جہاز کو گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کرنے پر پاکستان میں عام لوگ خوشی اور جیت کے احساس سے سرشار ہیں ۔
راولپنڈی میں عوام خوشی سے سر شار سڑکوں پر نکل آئے ۔ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین نے مسلح افواج سے یکجہتی کے مظاہرے کے لیے جلوس اور ریلیاں نکالیں ۔
سرکاری ادارے واسا کے ملازمین نے ریسکیو ون فائیو کے سامنے مری روڈ پر یکجہتی مظاہرہ کیا اور مسلح افواج کے حق میں مظاہرہ کیا۔
مری روڈ پر انجمن تاجران کی جانب سے چوہدری عطا الرحمن کی قیادت میں ناز سینما سے ڈی چوک اسلام آباد تک ریلی نکالی گئ۔مقررین نے مسلح افواج کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ آئندہ کسی بھی مہم جوئ سے باز رہے ورنہ نتائج کا وہ خود ذمہ دار ہو گا۔قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ریلی شرکا نے پاکستان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد کے پر جوش نعرے لگائے
راولپنڈی میں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی مظاہروں کی کال دے رکھی تھی ۔

