متفرق خبریں

انڈیا میزائل حملہ کرنے والا تھا

فروری 28, 2019

انڈیا میزائل حملہ کرنے والا تھا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انڈیا نے پاکستان پر میزائل سے حملہ کرنے والا تھا مگر ہماری فوج بھی تیار تھی ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ ‘مجھے پتہ ہے کہ بدھ کی رات خطرہ تھا کیونکہ انڈیا نے پاکستان پر میزائل سے حملہ کرنا ہے، بعد میں معاملہ ڈی فیوز ہوگیا۔’


ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کا جواب دینے کے لیے بھی پاکستان کی فوج تیار کھڑی تھی ۔


عمران خان نے کہا کہ ‘اس لیے ہندوستان سے آج کہہ رہا ہوں کہ اس سے آگے نہ لے کر جائیں۔’

پاکستانی وزیراعظم نے انڈین حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’جو بھی آپ کریں گے پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوگا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کے ہتھیار پاکستان اور انڈیا کے پاس ہیں دونوں ملکوں کو تو جنگ کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بات چیت اور مذاکرات سے مسائل کے حل کے لیے تیار ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے