پائلٹ واپس، اور چائے کا بل
بدھ کے روز پاکستان میں گرفتار کیے گئے انڈین فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت کے حوالے کر دیا گیا ۔
اسی دوران قیدی پائلٹ کی چائے کا بل سامنے آیا ہے جو پاکستان ائر فورس میس کا ہے ۔
بل پر رقم نہیں لکھی گئی تاہم ایک چائے ابھی نندن کے نام اور اس کے نمبر کے ساتھ درج ہے ۔
ٹوئٹر پر صارفین کی ایک تعداد نے اس بل کو شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ بل بنانے والے نے شرارت کرتے ہوئے چائے کی قیمت کے خانے میں مگ 21 درج کیا ہے ۔

