پاکستان24 متفرق خبریں

او آئی سی نے انڈیا کی مذمت کر دی

مارچ 2, 2019 < 1 min

او آئی سی نے انڈیا کی مذمت کر دی

Reading Time: < 1 minute

اسلامی ملکوں کے تعاون کی تنظیم نے اپنے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی اختتام پر جاری کیے گئے اعلامیے میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی ہے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جموں و کشمیر پر الگ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں او آئی سی نے کہا ہے کہ ’کشمیر میں انڈیا کی دہشت گردی اور کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر اندھا کرنے کے حالیہ لہر کی مذمت کرتے ہیں۔‘

او آئی سی کے بیان پر انڈیا کے دفتر خارجہ نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔ انڈیا کے بیان میں کہا ہے کہ ’جہاں تک جموں و کشمیر پر قرارداد کا تعلق ہے، ہمارا مؤقف سب کے سامنے ہے کہ یہ انڈیا کا اٹوٹ انگ ہے اور جموں و کشمیر ہمارا اندرونی مسئلہ ہے۔‘

خیال رہے کہ انڈیا کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پہلی بار امارات حکومت کی دعوت پر اسلامی ملکوں کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے نام لیے بغیر دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ملکوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ان کو روکنے کے لیے دنیا کو دباؤ ڈالنا چاہئے ۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انڈیا کو دعوت دینے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی تاہم پاکستان کا ایک وفد اجلاس کے دوسرے روز کی کارروائی میں شریک رہا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے