پاکستان

مشرف سنگین غداری مقدمے کی سماعت

مارچ 19, 2019 < 1 min

مشرف سنگین غداری مقدمے کی سماعت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔

مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت پرویز مشرف کا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے ۲۸ مارچ تک سوالنامہ تیار کرے گی
خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کا بیان ویڈیو لنک یا کمیشن کے ذریعے ریکارڈ کرانے پر معاونت طلب کی ہے ۔
پرویز مشرف کے وکیل کی ویڈیو لنک یا کمیشن کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پرویز مشرف کی عدم موجودگی میں بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا ۔


پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پرویز مشرف کی حاضری ضروری ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف علیل ہیں ۔

استغاثہ نے کہا کہ پرویز مشرف بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتے تو قانون کا راستہ روکا نہیں جاسکتا، عدالت سنگین غداری کیس کی کارروائی کو اگے بڑھائے ۔

وکیل صفائی نے کہا کہ 8 گواہوں کے بیان پرویز مشرف کی عدم موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے ۔

عدالت نے آبزرویشن دی کہ گواہوں کے بیانات پرویز مشرف کی موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے تھے ۔
جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی مین تین رکنی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے